سری لنکا کی تامل باغیوں پر فتح میں کئی سبق موجود ہیں

 Tamil Rebels

Tamil Rebels

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا نے طویل جنگ کے بعد باغیوں کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ بہت سے لوگ سری لنکا کی خانہ جنگی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سری لنکا کی حکومت نے کیسے باغیوں کو شکست دے کر ملک میں امن قائم کیا۔ سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کے خلاف جنگ 1983 میں شروع ہوئی اور 2009 میں ختم ہوئی۔

یعنی یہ جنگ لگ بھگ 27سال تک جاری رہی۔ تامل ٹائیگرز سری لنکا کے مشرقی حصے کو آزاد کرکے ایک الگ ملک بنانا چاہتے تھے۔ سری لنکا کی حکومت کے سامنے سب سے اہم چیلنج 3لاکھ بے گھر لوگوں کی بحالی تھا، جنہیں تامل ٹائیگرز انسانی ڈھال کے طور پر اور سودے بازی کیلئے استعمال کرتے رہے۔

شہریوں کو بچانے کیلئے سری لنکا کی حکومت نے کئی علاقوں کو نو فائرزو نقرار دے دیا جو اس سے پہلے میدان جنگ بنے ہوئے تھے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تامل ٹائیگرز اور سری لنکن حکومت کے درمیان لڑائی کے دوران 80ہزار سے ایک لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔ 27سال کی جنگ کے دوران اخراجات کا اندازہ 2کھرب ڈالر کے لگ بھگ لگایا گیا ہے۔2009 میں ملکی بجٹ کا کل 30 فیصد حصہ جنگی اخراجات کیلئے رکھا گیا۔