وینا ملک فلم کاٹیج نمبر نائن میں بھی بولڈ سین کرنے پر تیار

Veena Malik

Veena Malik

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی ڈرامہ کوئین وینا ملک کو بالی وڈ میں ایک اور فلم مل گئی۔ فلم کاٹیج نمبرنائن میں وہ کچھ بولڈ سین کرنے جارہی ہیں۔ وینا ملک ڈائریکٹر نوین بٹرا کی نئی آنے والی فلم کاٹیج نمبرنائن میں ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گی، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں وینا ایک نفسیاتی لڑکی کاکردار نبھائیں گی جس کے لئے وہ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق کچھ بولڈ سین کرنے پر بھی تیار ہیں۔

وینا کو فلم سپر ماڈل میں سپرماڈل بنانیوالے نوین بٹراان سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہیں اور کہتے ہیں کہ وینا جیسے عام زندگی میں نظر آتی ہیں ایسی ہی فلم میں بھی نظر آئیں یہ ان کے لیئے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ باآسانی بولڈ سینز کر لیتی ہیں جوہر اداکارہ نہیں کر سکتی اوران کی فلم میں وینا کے علاوہ کوئی دوسری اداکارہ جچ ہی نہیں سکتی۔