حمزہ شہباز کی آمد پر بھاری مینڈیٹ اور عوامی خدمت کے دعوئے داروں نے پورے ضلع کا نظام جام کئے رکھا، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
Posted on October 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : حمزہ شہباز کے دورہ گجرات کے موقع پر پورے ضلع میں عام تعطیل کا سماں رہا۔تمام سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران ن لیگ کے شاہی شہزادے کے استقبال میں لگے رہے جبکہ عوام دفاتر میں ذلیل و خوار ہوتے رہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ DCO،DPO اور ان کے ماتحت ادارے سارا دن ن لیگ کے شاہی شہزادے کو خوش کرنے میں لگے رہے جبکہ بھاری مینڈیٹ اور عوامی خدمت کے دعوئے داروں نے پورے ضلع کا نظام جام کئے رکھا۔
دور دراز سے آئے لوگوں کو اعلیٰ افسران کی دفاتر میں غیر موجودگی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا رہا۔اگر دفاتر میں کام نہیں کرنا تھا تو پورے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کر نا چاہیے تھا تا کہ لوگوں کی بد دعائوں سے بچ جاتے۔غریب عوام جو کہ پہلے ہی بد حال ہو چکے ہیں اب ان پر افسر شاہی کے تمام اخراجات کا بوجھ بھی پڑ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ حمزہ شہباز کو کس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔اگر شہباز شریف وزیر اعلیٰ کے منصب کے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔