کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے، خاتون خانہ کو اس کے شوہر نے آشنا سمیت قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مچھر کالونی کے علاقے محمدی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زاہد جبار ہلاک جبکہ خاتان مریم زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔ نیو کراچی میں روٹ نمبر ڈبلیو گیارہ کی منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں فائرنگ سے ہلاک کئے گئے ایک شخص کی لاش ملی جبکہ کورنگی میں فائرنگ سے رشید زخمی ہوا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے حسن ڈی سلوا ٹاون کے ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق بدچلنی کے شبہ میں ہونے والی اس واردات میں مقتولہ کا شوہر ملوث ہے جو دہرے قتل کے بعد فرار ہوگیا۔