اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نظر ثانی کی پیش کر دی۔ سپریم کورٹ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران یہ پیش کش وفاقی وزیر برائے بجلی و پانی خواجہ آصف نے بیان دیتے ہوئے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کو تیار ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نوٹیفکیشن واپس لیں، عدالت مداخلت کرے گی تو اچھا نہیں لگے گا۔اس حوالے سے چیف جسٹس نے انہیں حکم دیا کہ جمعے تک نظر ثانی کے حوالے سے تحریری بیان داخل کریں۔