طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک حکومت نے ٹاسک وفاق المدارس کو دیدیا

Taliban

Taliban

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک وفاق المدارس کو دے دیا، دوسری طرف طالبان نے علمائے کرام کی جانب سے سیز فائر کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ وفاق المدارس کے علما کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی وفد میں مولانا رفیع عثمانی، ڈاکٹر شیر علی، ڈاکٹر عبد الرزاق اور مولانا فضل محمد شامل تھے۔ اس موقع پر قیام امن میں علما کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حکومت نے طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک وفاق المدارس کو دے دیا۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے علما کرام کی جانب سے سیز فائر کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے جنگ کا آغاز کیا۔اس لیے جنگ بندی میں بھی پہل کرے۔ انھوں نے طالبان کے دفتر کھولنے کی تجویز پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو دفتر کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان شوری کا متفقہ فیصلہ ہے آل پارٹی کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے۔