اسکول اساتذہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (DEA) ، اضافی فرائض اور اساتذہ کی PENALISATION کے قیام سمیت پنجاب حکومت کی پالیسیوں کیخلاف 5اکتوبر کو بھر پور احتجاج
Posted on October 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مانگٹ : اسکول اساتذہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (DEA)،اضافی فرائض اوراساتذہ کی PENALISATION کے قیام سمیت پنجاب حکومت کی پالیسیوں کیخلاف 5اکتوبر کو بھر پور احتجاج کر رہی ہے۔بشیر وڑائچ ،ارشد ڈڈ ،ڈاکٹر نواز ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ٹیچر یونین کے سرکردہ رہنماؤں چودھری بشیر وڑائچ صدر پنجاب ٹیچر یونین ، ڈاکٹر محمد نواز، ارشد ڈڈ، خضر حیات کھوتی، چودھری طارق گوندل دلوآنہ، منشاء گوندل و دیگر رہنماؤں نے کہاکہ منڈی بہاؤالدین کے اسکول اساتذہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (DEA)، اضافی فرائض اوراساتذہ کی PENALISATION کے قیام سمیت، پنجاب حکومت کی پالیسیوں کیخلاف 5 اکتوبر کو بھر پور احتجاج کریں گے۔
اس سلسلہ میں تمام اساتذہ تیاری کر لیں اور 05 اکتوبر 2013 کو بوقت 10 بجے دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ایک احتجاجی جلوس جس میں تمام میل فی میل اساتذہ شریک ہوں گے نکالا جائے گا جو پریس کلب منڈی بہاؤالدین کے سامنے جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا اس لیے تمام اساتذہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی جلو س میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ پنجاب حکومت کے اساتذہ کش اقدامات کو سبوتاژ کیا جاسکے۔