لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور میں آئندہ بہتتر گھنٹے سیکیورٹی کے لئے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے ہیں۔ شہر بھر میں متعدد مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے اور آئندہ بہتتر گھنٹوں کے لئے پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ اس حوالے سے شہر بھر کے اہم بازاروں کو پارکنگ کے لئے بند کر دیا جائے گا۔
اس کے ساتھ داخلی اور خارجی راستوں سے دو سو گز کے فاصلے پر پارکنگ کی اجازت دی جائے گی۔