کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کے لئے میونسپل قوانین پر عمل درآمد کیا جائے، نشاط ضیاء قادری
Posted on October 2, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے عوامی زندگی پر پڑنے والے مضر اثرات سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے موثر انداز میں مہم چلا ئی جائے کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا نے جیسے اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنا کر صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام عمل میں لاکر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے حلقہ کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے درپیش عوامی مسائل کاجائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کوہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا نے کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کی نگرانی کریں۔
کوڑا کرکٹ سڑکوں اور گلیوں میں پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا نے جیسے فعل کی سدباب کے لئے میونسپل قوانین کو متحرک کرکے مرتکب افراد کے خلاف عوامی سہولیات کی فراہمی میں رخنی ڈالنے اور قدرتی ماحول کو آلودہ کرکے صحت مند ماحول کو مضر بنا نے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ایسے غیر قانونی عمل کی روک تھام کے ذریعے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا کر عوام کو صحت مند زندگی فراہم کی جا سکے۔ رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ عید الاضحی سے قبل گلیوں اور محلوں میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا آغاز ہوچکا ہے جانوروں سے پھیلنے والے امراض کی روک تھام اور صحت مند ماحول کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گلیوں اور محلوں کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجا م دیا جائے تاکہ عوام کو جانوروں سے پھیلنے والے امراض سے محفوظ بنایا جاسکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com