30 ستمبر راجہ فاروق ممبر اور جنرل پاکستان پندرنیڈ ویلفیر سوسائٹی نمائندہ جنگ نے ھالینڈ میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان سے سفارتخانہ پاکستان میں ملاقات کی

دی ھیگ : 30 ستمبر راجہ فاروق ممبر اور سینئر ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان سیکرٹری جنرل پاکستان پندرنیڈ ویلفیر سوسائٹی نمائندہ جنگ نے ھالینڈ میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان سے سفارتخانہ پاکستان میں ملاقات کی اور پاکستانی کمیونٹی کو در پیش مسائل پر بات ہوئی اس طویل ملاقات کے دوران فاروق احمد نے سفیر پاکستان معظم احمد خاں کو تجویز دی کہ جس طرح سفارتخانہ پاکستان دی ھیگ پاک ڈچ کمیونٹی کے نمائندوں سے سہ ماھی اجلاس کا اھتمام کرتا ھے اُسی طرح پاکستانی میڈیا کے ارکان کے ساتھ بھی علیحدہ باقاعدگی سے نشت رکھی جائے۔

سفیر پاکستان معظم احمد خاں نے تجویز کو پسند کیا اور وعدہ کیا کہ پاکستانی میڈیا کے ساتھ پھلا اجلاس آئیندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا اُنھوں نے کھا کہ سفارتخانہ پاکستان اور پاکستانی میڈیا باھمی تعاون سے ھالینڈ میں پاکستان کا امیج مزید بھتر کرنے میں اھم ثابت ھونگے اُنھوں نے پاکستانی میڈیا کے جذبہ حب الوطنی کو سراھا فاروق راجہ نے ھالینڈ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کے متعلق اور جرائم کی نوعیت کے متعلق سوال کیا تو سفیر پاکستان معظم احمد خاں نے کھا کہ ھالینڈ کی جیلوں میں سو کے قریب پاکستانی قید ہیں ذیادہ تر پاکستانی غیر قانوانی امیگریشن کی وجہ سے قید بے سفارتخانہ پاکستان کے افسر جیلوں کا دورہ کرتے ریتے ہیں۔

پاکستانی قیدیوں کی بسا اوقات ھر ممکن مدد کی جاتی ھے۔ ھالینڈ میں پاکستانیوں کے اعداد و شمار کے سوال کے جواب میں سفیر محترم نے کہا کہ ھم نے پاکستانیوں سے کئی درخواست کی کہ وہ سفارتخانہ پاکستان میں اپنا اندراج کریں لیکن پاک ڈچ کمینوٹی کی جانب سے رسپانس نہیں ملتا یاد رھے غیر سرکاری اندازے کے مطابق پندرینڈ میں پاکستانیوں کی تعداد 40 ھزار کے قریب بتائی جاتی ہے پنڈی سے رقوم بجھوانے کے سوال پر سفیر پاکستان نے کھا کہ اورسیز پاکستانیوں کو جذبہ حب الوطنی کے تحت پنڈی سے رقوم بجھوانے سے اجتناب کرنا چاھیے۔

بنکوں کے ذریعے رقوم پاکستان بجھوانی چاھیے پی آئی اے کی ھالینڈ اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی بحالی اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے جواب میں سفیر پاکستان معظم احمد خاں نے کھا کہ ھم نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور دیگر متعلقہ اداروں کو پاکستانی کمیونٹی کے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش سے مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور پاک ڈچ کمیونٹی کے احتجاج سے آگاہ کیا ھے تاھم متعلقہ اداروں نے یقین دھانی کرائی ھے کہ وہ حج سیزن کے بعد دوبارہ بھال کرنے کی کوشش کی جائے گی، سفیر پاکستان معظم احمد خاں نے یقین دلایا کہ وہ پاک ڈیچ کمیونٹی کے مسائل کے حل کرانے میں کوئی رقیقہ خرو گزاشت نہیں کریں گے۔