چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب زوردار دھماکا، متعدد افراد زخمی

Pak Afghan Border

Pak Afghan Border

چمن (جیوڈیسک) چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا پاک افغان سرحد پر باب دوستی پر قائم پاک افغان کسٹم ہاس میں افغانستان میں ہوا۔

زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریب واقع طبی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد آمد رفت معطل ہو گئی ہے۔