میانمار (جیوڈیسک) میانمار میں بدھشٹ دہشت گردوں نے ایک بار پھر مسلم آبادیوں پر حملے شروع کر دیئے۔ حملے میں خاتون جاں بحق درجنوں مکانات نذرآتش کر دیئے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مغربی ریاست رخینی میں آٹھ سو زائد بدھشٹ دہشتگردوں نے مسلم آبادیوں کو نشانہ بنایا۔
حملے میں چھ درجن سے زائد مکانات کو نذر آتش کر دیا گیا۔ جس کے بعد سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔ میانمار میں دو ہزار دس سے ڈھائی سو زائد روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا جاچکا ہے جبکہ چودہ ہزار سے زائد مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں۔