ریلوے روڈ پر معذور شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام

گجرات : ریلوے روڈ پر معذور شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام،اہل علاقہ نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا گذشتہ روز تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ فیض مصطفی غلہ منڈی ریلوے روڈ پر بھلوال کے رہائشی معذور شخص ریاض 7 سالہ بچی (ر) کو ورغلا کر مسجد کی لیٹرین میں لے گیا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی۔

اہل علاقہ نے معلوم ہونے پر معذور شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ملزم ریاض کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔