امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ شٹ ڈان کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری متاثر ہونگے۔ شٹ ڈاون جتنا طویل ہوگا اسکے اثرات بھی اتنے ہی منفی اور گہرے ہونگے۔ ایوان نمائندگان سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے پر امریکا میں مالی بحران سنگین ہوگیا ہے۔
وائٹ ہاس نے وفاقی محکموں کو کام بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں موجود ری پبلکن اراکین کی وجہ سے ملک میں شٹ ڈان ہوا۔ جس سے کثیر تعداد میں شہری متاثر ہوں گے۔
اوباما کا کہنا تھا کہ شٹ ڈاون کا دورانیہ جتنا طویل ہوگا۔ مسائل اتنے گھمبیر ہونگے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پندرہ فیصد امریکیوں کے پاس ہیلتھ انشورنس کے مواقع نہیں۔ لاکھوں امریکی صحت کے انشورنس نہ ہونے کے باعث موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ شٹ ڈان سے ہماری کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔