عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے پارکنگ ٹھیکہ سے شہری عاجز آ گئے

گجرات : عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے پارکنگ ٹھیکہ سے شہری عاجز آ گئے، شہریوں کے ساتھ مریضوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے، بتایا گیا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں ناجائز طور پر قائم کیا گیا موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا اسٹینڈ شہریوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے، ٹھیکیدار ہسپتال میں آنے والے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے مالکان سے زبردستی پارکنگ کے نام پر جگہ ٹیکس وصول کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

حالانکہ پنجاب بھر میں پارکنگ اور پارکوں میں فیس ختم کر دی گئی ہے، مگر گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں دھڑلے کے ساتھ گاڑی پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے، ڈی سی او گجرات فوری طور پر نوٹس لیں۔