شجاع آباد (جیوڈیسک) زمیندار نے تنخواہ مانگنے پر ملازم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا جہاں متاثرہ شخص دم توڑ گیا۔
نواحی علاقہ گردیز پور میں بااثر زمیندار فرحان بھٹہ نے 20 سالہ فرمان کو اپنے پاس ملازم رکھا ہوا تھا۔ زمیندار فرمان سے اس کا بچھڑا اور 10 من گندم بھی لے گیا۔ فرحان نے زمیندار فرحان سے تنخواہ اور اپنے دیگر سامان کی واپسی کا تقاضا کیا جس پر زمیندار فرحان نے مشتعل ہو کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ حالت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال بھیجا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔