کراچی : نعمت علی رندھاوا قتل، ملزم کی عدالت میں پیشی

Randhawa Case

Randhawa Case

کراچی (جیوڈیسک) کراچی نعمت علی رندھاوا قتل کے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کاظم عباس رضوی کی نعمت علی رندھاوا قتل کیس میں گرفتاری ظاہر کردی جس کے بعد پولیس کے مطابق ملزم کا 2 مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے ریمانڈ لیاجارہاہے۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نعمت علی کے قتل کے احکامات سیاسی جماعت کی اعلی قیادت نے دیے، ملزم نے نعمت علی رندھاوا کیس میں دیگر 4 ملزمان کے نام بھی بتادیئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری گزری خیابان رومی کے بس اسٹاپ سے عمل میں آئی، جس کے قبضے سے برآمد نائن ایم ایم پسٹل نعمت علی رندھاوا کے قتل میں استعمال ہوئی۔ پولیس کا یہ بھی دعوی ہے کہ ملزم کے واردات میں ملوث ہونے کے بیشتر شواہد حاصل کرلیے ہیں۔