بہاولپور (جیوڈیسک) جماعت دعو کے سربراہ حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگر چاہتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں تو امریکا سے ڈرون حملے بند کرانا ہوں گے، یہ بات انہوں نے بہاولپور کی مرکزی عید گاہ میں دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ نواز شریف نے ہندوستان کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاد کی وجہ سے امریکی معیشت کا بھرکس نکل گیا ہے۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ امریکا معاشی دیوالیہ ہوگیا ہے اور 8 لاکھ امریکی بے روزگار ہوگئے ہیں۔
حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ حقیقی طالبان پاکستان کے بھی محافظ ہیں اور افغانستان کے بھی۔ اگر امریکا ڈرون حملے کرنے سے باز نہیں آتا تو ڈرون کو مار گرایا جائے۔