کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف رینجرز اور پولیس کے کریک ڈان میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آج ایک اور پولیس افسر نے ایم کیو ایم کے 2 ٹارگٹ کلرز پکڑنے کا دعوی کر دیا کراچی کے علاقے ماڑی پور سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق دونوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ سائٹ سے لیاری گیگ وار کا ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
اس دوران دو طرفہ فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد شہید اللہ اور خیال بادشاہ ہلاک ہو گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ سی آئی ڈی پولیس نے حب روڈ پر اسلحہ سمگل کرنے کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردے مارے گئے۔
ملزمان حب سے بارود اور اسلحے سے بھری گاڑی کراچی منتقل کر رہے تھے۔ سہراب گوٹھ معمار کمپلیکس کے قریب پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر سلطان آباد سے اغوا ہونے والے 16 سالہ نوجوان بھی بازیاب کرا لیا۔ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے صدر مملکت کے قریبی عزیز سے بھتہ طلب کرنے والے مرکزی ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ شاہد بکک گروہ سے ہے۔ اورنگی ٹائون میں پولیس نے تین کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کورنگی، نیو کراچی، اورنگی ٹان سمیت مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 50 سے زائد ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیشی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دہشت گردوں نے بلدیہ رشید آباد میں فائرنگ کرکے ڈیوٹی سے واپس جانے والے پولیس اہلکار غوث محمد کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ دوسری جانب ڈرگ کالونی کینٹ بازار کے قریب دہشت گردوں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار اے این پی کے مقامی رہنما مشور بنگش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی وحید خان جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ڈاکس کے علاقے سے دو روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے ڈی سلوا ٹائون کے ایک گھر میں تین مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون مریم اور مرد قیمت جمال ہلاک ہوگیا۔ نارتھ کراچی کے علاقے ڈبلیو گیارہ کے بس سٹاپ کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زاہد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ احسن آباد اور بکرا پیڑی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔