پشاور میں گاڑی سے اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے سیفن میں گاڑی سے تین کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا، کارروائی میں ایک ملزم کی گرفتار ی بھی عمل میں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق سیفن کے علاقے میں ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا، اسلحہ میں 16 پستول، 3 کلاشنکوف، 217 میگزینز اور 8 ہزار کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے ایک اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔ اسلحہ علاقہ غیر سے پشاور اسمگل کیا جا رہا تھا۔