فیصل آباد میں ڈکیتی کرکے فرار ہونے والی 3 خواتین گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ڈکیتی کرکے فرار ہونے والی مبینہ طور پرتین خواتین ڈاکووں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کوتفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نیوسول لائینزکے علاقے میں ایک گھر میں خواتین نے گھس کر نقدی لوٹ لی، لیکن فرار ہوتے ہوئے انہیں اہل محلہ نے پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا ہے۔