کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیاسی جماعت کے عہدیدار مشور بنگش سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مچھر کالونی میں ایک شخص کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو کراچی میں بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ادھر لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے حسین ڈی سلوا ٹاون میں ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدچلنی کے شبے میں ہونے والی اس واردات میں مقتولہ کا شوہر ملوث ہے جو موقع سے فرار ہو گیا۔