پاکستانی زلزلہ متاثرین کی بھر پور مدد کر رہے ہیں، چینی سفیر

Chinese Ambassador

Chinese Ambassador

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ مشکل میں کام آنا پاک چینی دوستی کی روایت ہے، چین بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کی بھر پور مدد کر رہاہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیرسن ویڈونگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں۔

دو طرفہ تعلقات باہمی احترام اور خلوص پر مبنی ہیں، پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں بسی ہے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، پاکستان میں چین کا قومی دن اسی جوش و جزبے سے منایا گیا جس طرح چین میں منایا گیا۔