جنگ بندی کیلئے ڈرون حملے بندہونے چاہئیں، شاہد اللہ شاہد

Shahid Ullah Shahid

Shahid Ullah Shahid

میران شاہ (جیوڈیسک) میران شاہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں بند کرنا ہی صرف کافی نہیں ہو گا۔

میران شاہ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے غیرملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے بھی بند ہونا چاہئیں، اگر جاسوس طیاروں سے حملے جاری رہے تو تحریک طالبان پاکستان جنگ بندی قبول نہیں کرے گی۔