کراچی: جمعہ گوٹھ میں دھماکے سے کلینک تباہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلستان جو ہر بلاک 11 جمعہ گوٹھ میں واقع نجی کلینک میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے نتیجے میں کلینک مکمل طور پر تباہ ہو گیا، تاہم کلینک بند ہو نے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق بھتہ کی رقم کی ادائیگی نہ کر نے پر کلینک کو نشانہ بنا یا گیا۔ پولیس کے مطابق گلستان جو ہر کے علاقے جمعہ گوٹھ میں واقع نجی کلینک پر زور دار دھماکہ ہوا، جس کی آواز راشد منہاس روڈ،نیپا چورنگی اور سفاری پارک کے قریب بھی سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

دھماکے کے باعث کلینک کے شٹر،چھت، دیواروں اور کلینک میں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کلینک کے بند ہو نے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقع کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک کے مالک سے بھتے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم بھتہ کی رقم کی ادائیگی نہ کر نے پر کلینک کو نشانہ بنا یا گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد کلینک کی کھڑکی توڑ کر اندر پھینکا گیا۔

جس کے باعث کلینک کے اند ر زیادہ نقصان ہوا، دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، کہ دھماکہ کس چیز کے پھینکنے سے ہوا، یہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانچ کے بات ہی پتہ چل سکے گا، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ طلب کر لیا گیا ہے اور واقع کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔