پشاور: پیٹرول پمپ پر گیس سلنڈر کا دھماکا، 3 افراد زخمی

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے علاقے یکہ توت میں ایک پیٹرول پمپ پر گیس سلنڈر کے دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پٹرول پمپ کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یکہ توت سرکلر روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر فجر کی نماز کے وقت اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا۔

پولیس کا کہناہے کہ دھماکے سے پیٹرول پمپ کے شیشے ٹوٹ گئے۔ شیشے کے ٹکڑے لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے جنھیں فوری طورپر اسپتال پہنچادیا گیا۔ پیٹرول پمپ کی گیس اور بجلی منقطع کر دی گئی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔