دی ہوبٹ : دی ڈیسولیشن آف اسماگ کا نیا مکمل ٹریلر جاری

The Hobbit

The Hobbit

نیویارک(جیوڈیسک) نیویارک این جی ٹی آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار، رائٹر و پروڈیوسر سر پیٹر رابرٹ جیکسن کی نئی فلم”دی ہوبٹ دی ڈیسولیشن آف اسماگ “کا نیا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ لارڈ آف دی رنگز ٹرائیلاجی سلسلے کے پریکوئل کے طور پر بننے والی فلمی سیریز”دی ہوبٹ ‘”3 فلموں این ان ایسپکٹڈ جرنی’،’دی ڈیسولیشن آف اسماگ, اور, دیئر اینڈ بیک اگین پر مشتمل ہے جن میں سے ایک گذشتہ سال سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔ پہلی فلم کی طرح اس سلسلے کی دوسری فلم دی ہوبٹ:دی ڈیسولیشن آف اسماگ بھی جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں ایک بونے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چرائے گئے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں اور انکا ٹکرا اسماگ نامی ڈریگن سے ہوتا ہے۔ کیرولین کننگ ہم،زین وینر اور فرین والش کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مارٹن فری مین ایک بار پھربِلبو بیگنز کے کردار میں موجود ہیں جن کیساتھ این میکلن، رچرڈ آرمیٹیج، سلویسٹر میکوئے، بینڈیکٹ کمبربیچ، لیوک ایوانز اور آرلنڈو بلوم اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 20 سے 31 اعشاریہ 5 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی دی ہوبٹ سلسلے کی یہ نئی فلم و ارنر برادرز کے تحت رواں برس 13 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔