آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں سے تباہی، چھتیں اڑ گئیں

Torrential Rain

Torrential Rain

میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ایک لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں طوفانی ہواں اور بارشوں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ میلبورن میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق تین دہائیوں کے بعد ریکارڈ طوفان نے لاکھوں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا۔ گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔