امریکی کانگریس کی ہٹ دھرمی دوسرے روز بھی برقرار

 U.S. Congress

U.S. Congress

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس کی ہٹ دھرمی دوسرے روز بھی برقرار ہے۔ صدر باراک اوباما نے شٹ ڈاون کی وجہ سے دورہ ایشیا ملتوی کر دیا۔ ادھر کئی دکانداروں نے شٹ ڈان سے متاثر سرکاری ملازمین کو مفت کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

امریکا میں اقتصادی شٹ ڈان سے ملک بھر میں بائیس لاکھ افراد کی نوکریاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ آٹھ لاکھ افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ شٹ ڈاون کی وجہ سے صدر باراک اوباما نے ملائشیا، انڈونیشیا اور برونائی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

ادھر واشنگٹن میں فاسٹ فوڈ اور کئی دوسری دکانوں میں سرکاری ملازمین کے لیے مفت کھانے کی پیش کش کی گئی ہے۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے مفت کھانا لوگوں کی پریشانی کم کرنے کے لیے دیا جا رہا ہے۔