اداکارہ ہیزل 23 برس کی ہو گئیں

Hazel

Hazel

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے ڈرامے عوام میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اسی طرح ان کے اداکار بھی عوام میں اتنی ہی پزیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ انھی اداکاروں میں ایک نام ہیزل کایا کا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

ہیزل یکم اکتوبر 1990 کو ترکی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم استنبول میں حاصل کی۔ کایا نے اپنی ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز ٹی وی ڈرامے ”جینکو” سے کیا۔ ان کے مقبول کرداروں میں ڈرامہ سیریل ”عشق ممنوع” کا کردار نیہال زیاگل اور ڈرامہ سیریل فریحہ کا مرکزی کردار فریحہ شامل ہے۔

ہیزل کے ڈرامے فریحہ کا شمار ترکی کے مقبول ترین ڈراموں میں ہوتا ہے۔ اس ڈرامہ سیریل نے پاکستان میں بھی بہت مقبولیت حاصل ہے۔