خانز کا مقابلہ نہیں کر سکتا: رنبیر کپور

 Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ کبھی بھی انڈسٹری کے تین خانز کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی شاہ رخ، سلمان خان اور عامر خان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں حقیقت میں سپر سٹار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم بیشرم میں میرا کردار انتہائی شرمناک ہے اور میں نے یہ کردار ادا کرنے کا خطرہ مول لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کردار کے حوالے سے میں نے ایک اداکار ہونے کی ذمہ داری نبھائی ہے۔