روپے کے مقابلے میں جنوبی کورین وان میں سب سے زیادہ اضافہ

 South Korean Won

South Korean Won

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان تینتیس غیر ملکی کرنسیوں کے اعدادوشمار جاری کرتا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں روپے کے مقابلے میں جنوبی کورین “وان” کی قدر میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ نیوزی لینڈ ڈالر 12 اعشاریہ نو چار فیصد اضافے سے دوسرے جبکہ برطانوی پانڈ 12 اعشاریہ 8 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

یورپی کرنسی یورو 9 اعشاریہ نو پانچ فیصد اضافے سے ساتویں نمبر پر رہی۔ بنگلہ دیشی کرنسی ٹکا نے بھی روپے کو تین مہینوں میں 7 فیصد گرایا۔ امریکی ڈالر کا نمبر6 اعشاریہ چار دو فیصد اضافے سے بیسواں رہا تاہم انڈونیشین روپے اور ارجنٹائن پیسو کے مقابلے میں روپے کی قدر بالترتیب 8 اور ایک اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گئی۔