اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن واپس نہیں لیا۔ حکومت اپنا موقف سپریم کورٹ میں جمعے کے روز پیش کرے گی اور اب ابت کرتے ہیں مہنگی بجلی کی۔ وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن واپس نہیں لیا گیا، جو بھی موقف ہے، کل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی خبر درست نہیں۔
ترجمان کے مطابق نوٹی فکیشن میں ابہام سے متعلق حکومت اپنا موقف سپریم کورٹ میں کل پیش کرے گی۔ جوائنٹ سیکریٹری پاور ضرغام اسحاق نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن واپس نہیں لیا گیا اور نہ ہی واپس لینے کا ارادہ ہے۔