اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لطیف گیس فیلڈ سے 360 ملین کیوبک فٹ گیس روزانہ پیدا ہو رہی ہے۔ اس سے ملنے والی گیس سے اربوں روپے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔وزیر اعظم نے لطیف گیس فیلڈ خیرپور کا افتتاح کر دیا۔
لطیف گیس فیلڈ آسٹریلیا کی کمپنی او ایم وی شراکت دار ہے۔ چیف ایگزیکٹو او ایم وی نے تقریب میں بتایا کہ لطیف گیس فیلڈ 2007 میں دریافت ہوئی اور اس سے حاصل ہونیوالی گیس نیشنل گرڈ کا تین فیصد ہے۔لطیف گیس فیلڈ کو سواں پراسیسنگ پلانٹ سے ملانے کیلیے 50 کلومیٹر لمبی پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔
اس پراجیکٹ میں 70 فیصد حصہ پاکستان کا ہے۔لطیف گیس فیلڈ سے حاصل ہونیوالی گیس ساون پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ لطیف گیس فیلڈ کا افتتاح میرے لئے باعث افتخار ہے۔ اس سے گیس کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔