یمن (جیوڈیسک) یمنی عدالت نے القاعدہ سے تعلق رکھنے کے جرم میں اپنے پانچ شہریوں کو دس سال جیل کی سزا سنا دی۔ سزا یافتہ پانچوں افراد گزشتہ سال یمن میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھے۔
جس میں سو سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ عدالت نے گرفتار پانچوں افراد کو جرم ثابت ہونے پر دس سال کے لئے جیل جبکہ تین ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا ہے۔ جیل بھجوائے جانے والے تینوں افراد صنعا کے رہائشی تھے۔