اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نرخوں میں اضافہ نہ کر کے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔ گھریلو صارفین کو 167 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین نئے نرخ سے مستثنی ہونگے۔ کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ حکومت کو نرخوں میں اضافہ نہ کر کے بھاری نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔