لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں ذی الحج کا چاند 6 اکتوبر کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند ملک بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
ویسے تو ہر چاند کا ہی انتظار ہوتا ہے لیکن جب چاند ہو عید کا تو اس کا تجسس بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے اپنے علم اور شواہد کی بنیاد پر خوشخبری دی ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش پانچ اکتوبر صبح ساڑھے پانچ بجے ہو گی اور چھ اکتوبر کو چاند دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق مطلع صاف ہوا تو کراچی ،گوادراور جیوانی میں 55 منٹ تک چاند نظر آئے گا۔ پشاور47 اسلام آباد 46 اور لاہور میں 48 منٹ تک چاند نظر آئے گا اور 16 اکتوبر کو عید الضحی ہو گی۔ عید الفطر پر تو ایک ہی روز چاند نظر آنے پر اتفاق ہو گیا تھا عوام کی خواہش ہے عید الضحی پر بھی یہ روایت برقرار رہے۔