ایس ایچ تھانہ مصطفی آباد کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی تیز
Posted on October 3, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : ایس ایچ تھانہ مصطفی آباد کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی تیز، ڈاکیتی گینگ سمیت قتل اقدام قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 9خطر ناک اشتہاری گرفتار، عدالتی اشتہاری، منشیات فروش و ڈاکیت گینگ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصرا للہ بھٹی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل اقدام قتل و ڈاکیتی کی وارداتوں میں ملوث 9خطر ناک اشتہاری جبکہ 7عدالتی اشتہاریوں کو جیل بھیج چکا ہوں۔ منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والے درجنوں افراد بھی گرفتار کئے ہیں۔
رات کو گشت خود کرتا ہوں۔ میری تعیناتی کے دوران جرائم کی شرع میں واضع کمی واقع ہوئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف جلد ایک بڑی کاروائی کی جائے گی۔ نصراللہ بھٹی نے مزید کہا کہ وقت اور حالات کے تقاضا کے مطابق پولیس کو سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن کر اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرنا ہونگے۔ ہمیں سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کے روک تھام اور خاتمہ کیلئے بھرپور انداز میں تیار رہنا ہوگا تاکہ وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی حرف نہ آئے۔ ڈی پی او قصور محمد سلیم کی قیادت میں ضلع کو کرائم فری بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر نبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com