لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر سے پہلے کروانے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی اور غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو تحریک انصاف کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا۔
کہ پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں جبکہ حلقہ بندیاں حکومت نہیں الیکشن کمیشن کروا سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات سے کرپشن کو فروغ ملے گا اور عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
عدالت نے غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے حلقہ بندیاں کروانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا جبکہ دوسری جانب پنجاب میں بلدیاتی انتحابات 14 دسمبر سے قبل کروانے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد دائر درخواست نمٹا دی۔