واشنگٹن : امریکی کانگرس کی عمارت کے قریب فائرنگ، 5 افراد زخمی

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے کیپٹل ہل میں کانگرس کی عمارت کے قریب فائرنگ سیپولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آورخاتو ن کو تعاقب کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ فضائی جائزے کے بعد پولیس نے علاقے کو کلیئر قرار دیدیا۔

کیپٹل ہل کے علاقے میں کار سوار خاتون نے وائٹ ہاس کے بیریر کو توڑنے کی کوشش کی۔ امریکی پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون تھی جسے تعاقب کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے دوران امریکی کانگرس میں بجٹ کٹوتی اور حکومتی شٹ ڈان پر خصوصی اجلاس جاری تھا۔ پولیس اور ایف بی آئی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سپریم کورٹ، کانگریس اور آس پاس کے تمام دفاترکو بند کر دیا۔ ایف بی آئی کے ہیلی کاپٹربھی پہنچ گئے۔

فائرنگ کے بعد امریکی اسٹاک ایکس چینج میں مندے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتبہ کارسے 7 سے 8 فائرہوئے ایوان کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی، سینیٹرزکو کانگرس کی عمارت سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ فضائی جائزے کے بعد پولیس نے لاک ڈان کو ختم کر دیا۔ امریکی صدر اوباما کو فائرنگ کے واقعے کے بارے میں رپورٹ پیش کر دی گئی۔