کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں قائد آباد ڈیفنس اور گلستان جوہر میں ٹاگٹڈ آپریشن کیا گیا اور ٹارگٹ کلنگ وبھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز نے چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگز اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈیفنس کے علاقے خیابان تنظیم میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزموں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نیڈکیتی کی 20 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ گلستان جوہر بلاک 11 میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برامد کر لی گئی۔