جیکسن خاندان مائیکل جیکسن کی موت کا مقدمہ ہار گیا۔ عدالت نے کنسرٹ پروموٹر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
12 ججوں پر مشتمل کیلیفورنیا کی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آنجہانی پاپ گلوکار کے کنسرٹ پروموٹر اے ای جی لائیو نے کونارڈ مرے کو ملازمت دی۔ کونارڈ مرے اس ملازمت کے لیے نااہل یا غیر موزوں نہیں تھے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مائیکل جیکسن فیملی کی طرف دائر دعوے میں کنسرٹ پروموٹر کی غفلت ثابت نہیں ہوئی۔