اطالوی سیاسی بحران ختم

Prime Minister Enrico Lying

Prime Minister Enrico Lying

روم (جیوڈیسک) اطالوی سیاسی بحران ختم، وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اطالوی سیاسی بحران ختم ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم انریکو لیٹا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اطالوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینیٹ میں ووٹنگ سے قبل تقریر کرتے ہوئے قدامت پسند سیاستدان برلسکونی نے لیٹا حکومت کے خاتمے کی کوشش ترک کرتے ہوئے وزیر اعظم اینریکو لیٹا کی حمایت کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم لیٹا نے بھی اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ ان کی حکومت کی حمایت کریں تاکہ اٹلی کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔ اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین وزرا نے بھی اپنی پارٹی کے اراکین سے کہا تھا کہ وہ لیٹا کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ لیٹا حکومت گزشتہ ہفتے کے روز برلسکونی کے وزرا کے مستعفی ہو جانے کے بعد لڑکھڑا گئی تھی۔