لیجنڈ فٹبالر ڈیوڈ بیکھم پر روایتی شوہر بننے کا الزام

david beckham

david beckham

لندن (جیوڈیسک) لندن مانچسٹر یونائٹڈ کے سابق منیجر الیکس فرگوسن نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ ڈیوڈ بیکھم اہلیہ کے عشق میں مبتلا فٹبال کو بھول ہی گئے۔ ماضی کے اسٹار ڈیوڈ بیکھم بھی روایتی شوہر ہی نکلے۔ ماڈل اور اداکارہ وکٹوریا ایڈم کے عشق نے لیجنڈ فٹبالر کو کہیں کا نہیں چھوڑا یہ کہنا ہے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق منیجر الیکس فرگوسن کا۔ سابق منیجر نے یہ بھی کہا کہ ڈیوڈ بیکھم جب بارہ سال کی عمر میں انہیں ملے تو بہت باصلاحیت اور باہمت تھے لیکن آج جیسے وہ فٹبال کو بھول ہی گئے۔

ہیں الیکس فرگوسن نے شکوہ کیا کہ بیکھم اپنی بیوی کے کہنے پر ماڈلنگ اور شوبز کی طرف زیادہ مائل ہیں جبکہ جس کھیل نے انہیں دنیا بھر میں سپر اسٹار بنایا اس سے وہ پیچھے ہٹ چکے ہیں۔ سابق منیجر نے اپنی خواہش ظاہر کہ وہ ڈیوڈ بیکھم کو فٹبال لیجنڈز ڈیاگو میراڈونا، پیلے، رونالڈو اور زیڈان کی طرح فٹبال کی معروف شخصیت کے طور پر ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔