پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں کمی، سندھ میں بڑھ گئی

Cotton

Cotton

رحیم یارخان (جیوڈیسک) پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کی پیداوار بڑھ گئی، ملکی منڈیوں میں اب تک چھتیس لاکھ چوراسی ہزار بیلز لائی گئی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق منڈیوں میں اب تک لائی گئی۔

بیلز پچھلے سیزن کی اسی مدت کے مقابلے میں سات فیصد زائد ہے۔ پنجاب میں اٹھارہ فیصد کمی سے چودہ لاکھ ترانوے ہزار بیلز لائی گئی۔ سندھ میں پینتیس فیصد اضافے سے اکیس لاکھ نوے ہزار بیلز لائی گئی۔ ٹیکسٹائل ملوں نے انتیس لاکھ ساٹھ ہزار بیلز خریدی ہے جبکہ ایک لاکھ پینتیس ہزار بیلز برآمد کی جا چکی ہے۔