ججز کی تعیناتی کیس، وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 22 اکتوبر تک مہلت

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے اعلی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کیس میں وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے بائیس اکتوبر تک مہلت دیدی۔ لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا۔

کہ اعلی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے جس کے لیے اخبار اشتہار جاری کیا جائے اور پھر امیدواروں کے انٹریو ہوں جس کے بعد میرٹ پر ججز تعینات کیے جائیں عدالت ایڈووکیٹ شہزاد شوکت کو عدالتی معاون مقرر کر دیا جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔