کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہنے کے باوجود یہ عناصر اب بھی سرگرم ہیں، ناظم آباد میں مسلح افراد این ای ڈی یونیورسٹی کی بس میں طلبا و طالبات سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری ہے۔
اس کے باوجود جرائم پیشہ قابو میں نظر نہیں آتے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کی پوائنٹ کی بس کو مسلح افراد نے لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کی پوائنٹ بس بلدیہ ٹان سے طلبا و طالبات کو لے کر یونیورسٹی جا رہی تھی۔
کہ ناظم آباد نمبر دو پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح نے بس کو روک کر طلبہ اور طالبات سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کے خلاف متاثرہ طلبہ و طالبات نے احتجاج کیا۔پولیس اور طلبہ کے درمیان بات چیت ہوئی اس کے بعد طلبا و طالبات واپس چلے گئے۔