گلوکار مسعود رانا کو ہم سے جدا ہوئے آج 18 برس بیت گئے

Singer Masood Rana

Singer Masood Rana

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار مسعود رانا کو ہم سے جدا ہوئے آج 18 برس بیت گئے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار مسعود رانا 9 جون 1938 کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔

مسعود رانا نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 1962 میں فلم انقلاب سے کیا اور جلد ہی ان کا شمار پنجابی اور اردو ٹاپ سنگر میں کیاجانے لگا۔ مسعود رانا پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک مکمل اور ورسٹائل گلوکار تھے۔

مسعود رانا نے اپنے فنی کیرئیر میں سات سو سے زائد گانے ریکارڈ کروائے، جبکہ انہوں نے چند پاکستانی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ منفرد لہجے کے اس گلوکار نے اس طرز کے مشکل ترین گانے بھی ریکارڈ کروائے جو سننے والوں کو آج بھی اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔ یہ عظیم گلوکار 4 اکتوبر 1995 کو اپنے مداحوں کو اداس کر کے اس جہان فانی سے کوچ کر گیا۔