کراچی :لی مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لی مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی،جبکہ اسٹیل ٹاون میں فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاون کے علاقے میں قائم ایل آیٹ مارکیٹ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی ہوا۔

زخمی سب انسپکٹر کا نام نظام الدین ہے جو تھانہ اسٹیل ٹاون میں تعینات تھا،مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لوٹ مار میں ملوث تھے کہ پولیس کے پہنچنے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ادھر لی مارکیٹ کے قریب واقع تانگہ اسٹینڈ کے قریب سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی۔

گارڈن ایسٹ کے علاقے میں نجی سیکورٹی کمپنی کے دو گارڈز کے درمیان جھگڑا ہوا،جس کے بعد ایک سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔