ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹیرواں سال بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو تین بڑی سپر ہٹ فلمیں دینے والی دپیکا پڈوکون نے اپنی صلاحیتیں اداکاری میں تو منوا لیں تاہم اب وہ قسمت آزمائی کیلئے فیشن کے میدان میں بھی کو د پڑی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون بطور فیشن ڈیزائنر اپنی الگ پہچان بنانا چاہتی ہیں۔
جس کیلئے انکے تیار کیے ہوئے دیدہ زیب اور حسین ملبوسات بہت جلد ممبئی کے مقامی اسٹور میں رکھے جانیوالے ہیں۔ دپیکا کے تیار کردہ جدید فیشن سے ہم آہنگ اور نت نئے ڈیزائن کے دیدہ زیب ملبوسات کو لے کر وہ فیشن شو بھی کروانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔